بھارتی ہیکرزکی اہم پاکستانی وزارتوں کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام

پی ٹی اے نے تمام اداروں کو ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی

بدھ 30 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بھارتی ہیکرزکی پاکستانی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرزکی پاکستان کی اہم وزارتوں کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش پاکستانی ماہرین نے ناکام بنا دی،بھارتی ہیکرزکسی بھی ویب سائٹ کو ہیک کرنے اورڈیٹا تک رسائی میں ناکام رہے،وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بھی سائبر حملوں کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ہیکرز نے نامعلوم سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے دعوی کیا کہ انہوں نے سپریم کورٹ،پاک آرمی، سندھ پولیس اورحبیب بینک سمیت اہم ویب سائٹس کو نشانہ بنایا تاہم پی ٹی اے نے ان دعوئوں کی تردید کردی۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ کے مطابق جاری کی گئی ایڈوائزری میں تمام وزارتوں اور محکموں کو قومی مفادات اور ڈیٹا کے تحفظ کیلئے چوکنا رہنے اور ضروری سٹریٹجک سائبر سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔