Live Updates

جموں، بھارتی حکام نے66پاکستانی شہری خواتین او ر بچوں کو ملک بدرکردیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) بھارتی قابض حکام نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرسے 66خواتین اوربچوں کو ملک بدر کر دیاہے۔ ان میں سے پاکستان کی شہری بیشتر خواتین کی شادیاں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مردوں سے ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان خواتین کوبچوں کے ہمراہ سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، بڈگام اور شوپیاں سمیت کئی اضلاع سے گرفتار کیا گیااور بسوں کے ذریعے بھارتی ریاست پنجاب پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ خواتین کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مقیم تھیں اورانہیں اور انکے بچوں کو شہریت نہیں دی گئی ۔ایک اور واقعے میں11 پاکستانی خواتین کو جو تقریبا 45سال قبل مستندویزوں پر ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے راستے مقبوضہ کشمیر آئی تھیں کوبھی ملک بدر کیاگیاہے۔ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ انہیں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کی شناخت اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات