Live Updates

اڈیالہ جیل میں آ ج عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہو سکیں گی

یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کے موقع پر جیل میں کسی قسم کی ملاقاتیں نہیں کروائی جائیں گی، تعطیل کے باعث قیدیوں اور حوالاتیوں سے عام ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی، جیل حکام

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 1 مئی 2025 11:20

اڈیالہ جیل میں آ ج عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہو سکیں گی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات نہیں ہو سکیں گی،یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کے موقع پر جیل میں کسی قسم کی ملاقاتیں نہیں کروائی جائیں گی،جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ تعطیل کے باعث قیدیوں اور حوالاتیوں سے عام ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی،جیل انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عام تعطیلات کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور اس حوالے سے تمام قیدیوں کے اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں معمول کے مطابق ملاقاتوں کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کے سیاسی رفقا کی ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءانتظار پنجھوتھا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے چھ سینئر سیاسی رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی تھی۔

جیل حکام کو جو افراد کی فہرست بھجوائی گئی تھی ان میںمیاں غوث،بلال عمر بودلہ،سہیل خان،سید فخر جہان،اظہر طارق اور شاہد خٹک کے نام شامل ہیںتاہم آج یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی عام تعطیل کے باعث اب ان تمام افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اگلے ہفتے کروائی جائیگی۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں آج عام تعطیل کااعلان کیاگیاہے۔پاکستان میں مزدوروں کا دن ہر سال محنت کش طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے منایا جاتا ہے۔آج محنت کشوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں کانفرنس ہوگی، بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی کانفرنس میں قانونی ماہرین، ججز اور آئی ایل او کے نمائندے شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین کے علاوہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان، جنرل سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور اور وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود بھی شریک ہوں گے۔دوسری جانب حکومت نے یکم مئی کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔اس موقع پر مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات