
مودی حکومت جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرانے کیلئے کثیر الجہتی پروپیگنڈا کررہی
حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کی غلط تصویر پیش کرنا چاہتی ،پہلگام واقعے کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے جوڑنا چاہتی ہے،تجزیہ کار
جمعرات 1 مئی 2025 15:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلگام کے واقعے کے بعد کشمیریوں کو چھاپوں کے دوران مسلسل جبر کا سامنا ہے۔
بڑے پیمانے پرگرفتاریاں، گھروں کومسمار اور املاک پر قبضہ کیاجارہا ہے جبکہ فوجی طاقت کے ذریعے ان کی آواز کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، جسے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کررکھاہے اوروہاں استصواب رائے کرانے کا وعدہ کیا ہے۔تجزیہ کار نے کہا جب کشمیری بھارت کو اس کے وعدے یاد دلاتے ہیں، تو انہیں جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا جابرانہ قبضہ علاقائی کشیدگی کو ہوا دیتا ہے۔انسانی حقوق کے ایک کارکن نے کہا کشمیری ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن بھارت انہیں یہ حق دینے سے انکار کررہا ہے اور فوجی طاقت کے بل پر علاقے پر حکمرانی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ این سی حکومت بے اختیار ہے، نئی دہلی کی وزارت داخلہ اور گورنر منوج سنہا کشمیر پر براہ راست حکومت کررہے ہیں اور کشمیر دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پیراملٹری فورسز اور پولیس کا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ علاقے میں انتخابی ڈرامے اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح کررہے ہیں جس نے کشمیریوں کی رائے معلوم کرنے کے لئے استصواب رائے کو لازمی قرار دے رکھا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ بھارت کا کثیر الجہتی پروپیگنڈہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے جس سے خطے کے لوگ خطرات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ دفعہ370اور 35Aکے تحت ریاستی حیثیت کی بحالی سمیت اپنے مطالبات کو ختم کرانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.