ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خاتمے کے اعلان کے خلاف صنعتی شہر حب میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 1 مئی 2025 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خاتمے کے اعلان کے خلاف بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں میئر حب وڈیرہ بابو فیض شیخ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں سول سوسائٹی کے رہنمائوں اقلیتی برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے میئر حب بابو فیض شیخ نے کہا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی 1965کی تاریخ دہرائیں گے ۔مودی کوپاک فوج کے ساتھ بلوچستان کے عوام بھی واہگہ بارڈر پر ملیں گے۔