Live Updates

عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں

بانی تحری انصاف کی جماعت آج بھی قائم ہے، جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مئی 2025 00:16

عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2025ء) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں، بانی تحری انصاف کی جماعت آج بھی قائم ہے، جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہے ہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائیگا معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے، اس سے باہر جائیں گے تو معاملات خراب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے، بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ ہم پر لازم ہے لیکن یہ معاملات کیوں پیدا ہو رہے ہیں اس کی جڑ تک جاناہوگا، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں لوگ اغوا ہو رہے ہوں، قتل ہو رہے ہوں اورملک کے معاملات درست چل رہے ہوں، عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا رسمی دورہ نہیں، آج پاکستان کی ضرورت ہے کہ لوگ جانیں کہ بلوچستان کیلوگ کیاسوچ رہیہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات