Live Updates

ٹیکس نظام میں بہتری سے ہی ٹیکس پیئر کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے ‘ سردارسلیم حیدرخان

جمعہ 2 مئی 2025 12:16

ٹیکس نظام میں بہتری سے ہی ٹیکس پیئر کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کرنے والوں میں صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد آصف رانا،نائب صدر کامران خلیل ،جنرل سیکرٹری اسد حنیف،جوائنٹ سیکرٹری ذیشان طاہر بٹ،فنانس سیکرٹری چودھری احتشام گجر ،سابق صدور لاہور ٹیکس بار چودھری قمرالزمان،زاہدپرویز،شہباز صدیق،جمیل اختر بیگ،چودھری صادق،منشا سکھیرا،پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ،رانا کاشف ولائت،انیب اختر انصاری سید طیب حسین رضوی اور دیگر شامل تھے۔

لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت ایگریکلچر ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکسیشن سسٹم کو مکمل طو رپر آٹومیشن پر لائے،لاہور ٹیکس بار کی جگہ میں توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس بار ممبران کے لیے لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

جب ٹیکس بار کا قیام عمل میں آیا اس وقت تعداد دو ہزار تھی جو اب بڑھ کر سات ہزار ہوچکی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور ٹیکس سے وعدہ کیا کہ وہ لاہور ٹیکس بار کی جگہ میں توسیع کروائیں گے۔پنجاب میں کسانوں کے استحصال کو روکنے اور ایگریکلچر ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا۔ٹیکس نظام میں بہتری سے ہی ٹیکس پیئر کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے ،ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے اور ٹیکس بیس بڑھانے میں ٹیکس بار کا کردار ہمیشہ مثبت اور کلیدی رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات