
امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو بھرپور قوت سے جواب دیں گے. رضوان سعید شیخ
پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے‘ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے‘ دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا.امریکا میں پاکستانی سفیر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 2 مئی 2025
15:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا. انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا اگر 7 لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن کویقینی نہیں بنایا جاسکتا تو یہ بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے تقریباً ایک ہزار واقعات پیش آئے پاکستان نے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان اٹھایا ہے.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
-
اسد قیصر کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سفارت خانے میں ملاقات
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا
-
پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات
-
بظاہر عمران خان نے انویسٹی گیشن پروسس میں تعاون نہیں کیا، تمام مقدمات ممنوع جرائم کے زمرے میں آتے ہیں تحریری فیصلہ جاری
-
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
-
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ڈرائی پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے پر غور
-
سمندر اور دریا بطور وسائل پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب
-
ٹرمپ عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کررہے ہیں، ظہران ممدانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.