
اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا یوم آزادی صحافت کے موقع پر صحافتی برادری کو خراج تحسین
جمعہ 2 مئی 2025 18:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صحافی حضرات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حقائق کو سامنے لانے کے لیے شورسزدہ علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور دیگر شورسزدہ علاقوں میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافی حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر سال دنیا میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو جاتی ہے جو قابل مذمت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صحافی حضرات کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سطح پر ایک مربوط لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ، 2017 منظور کر کے عوام کو معلومات تک رسائی کا حق دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافتی برادری نے غیر معمولی پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادیِ اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درست اور بروقت معلومات تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے ہمیشہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی ہے، اور اس سلسلے میں مزید بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف انڈیا پاکستان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ترجمان
-
یو این چیف کو شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش
-
مالیاتی بحران سے پناہ گزینوں کے لیے خطرات میں اضافہ، یو این ایچ سی آر
-
بدلتے ڈیجیٹل منظرنامے میں آزادی صحافت کی اہمیت میں اضافہ، وولکر ترک
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.