
پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو
دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، پاکستان دہشت گردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 2 جولائی 2025
11:46

(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی۔ بھارت الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ بنے۔
بھارتی قیادت خطے کے امن کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے۔ کشمیر جیسے تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔بلاول بھٹو کایہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی قیادت ہمارے ساتھ بیٹھے بات کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرے۔ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی روش ترک کرے۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔ ڈیجیٹل پروپیگنڈہ عصر حاضر کا ایک اور پیچیدہ چیلنج ہے۔ دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار افراد کو سپردخاک کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ دنیا کے امن کیلئے لڑ رہا ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔ افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ طالبان حکومت آنے کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو فائر وال کے بجائے تیز رفتار انٹرنیٹ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.