Live Updates

پاکستان میں مثالی مذہبی اہم آہنگی موجود اور تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، کھیئل داس کوہستانی

جمعہ 2 مئی 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے۔ ، بھارتی وزیراعظم کی سوچ انسانیت کے خلاف ہے۔ مذہب کو نشانہ بنا کے انسانیت کے خلاف ایک محاذ کھڑا کر رہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہندو برادی، میسحی برادی اور سکھوں نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، رمضان میں ہولی کا تہوار آیا تو پاکستان میں ہندوؤں نے ہولی جوش و خروش سے منائی، مسلمان بھی ان کے ساتھ ہولی میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوروز کا دن بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آیا تو سب نے مل کر نوروز منایا، پھر مسیحوں کا ایسٹر تہوار آیا تو ہم سب نے مل کر منایا، پاکستان میں جس طرح کی مذہبی ہم آہنگی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ذمہ دار ملک نہیں ہے، مودی کو بھارتی عوام نے بھی مسترد کردیا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان میں مسیحی، ہندو، سکھ، فارسی بولنے والے سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے اور اسے نیست و نابود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قیمت ادا کی ہے، بھارتی وزیراعظم کی سوچ انسانیت کے خلاف ہے۔ آپ مذہب کو نشانہ بنا کے انسانیت کے خلاف ایک معاذ کھڑا کررہے ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے آپ کو جو پیشکش کی ہے، اس کا جواب چاہیے ہمیں، آپ بند گلی میں کھڑے ہیں آپ کے پاس کوئی جواب نہیں نہیں ہے اس لیے آپ خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سمجھتا ہے کہ وہ میڈیا کو استعمال کرکے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیں گے، ہم بالکل تنہا نہیں ہوں گے، ہم دنیا کو باور کروا چکے ہیں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، دہشتگردی کہیں پہ بھی ہوگی ہم اس کی مذمت کریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات