Live Updates

پاکستان نے بھارت کے جارحانہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے ،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے گا،سفیر عاصم افتخار احمد

ہفتہ 3 مئی 2025 02:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جارحانہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے جو کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتہ کے حملہ کے بعد پیدا ہوئی ہےاور جب مناسب ہوا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے گا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر ہے کہ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن اب صورتحال جو پیدا ہورہی ہے وہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کونسل کو درحقیقت مینڈیٹ حاصل ہے، پاکستان سمیت کونسل کے کسی بھی رکن کے لئے اجلاس کی درخواست کرنا بہت جائز ہوگا، پریس کانفرنس ان متعدد اقدامات میں سے ایک تھی جو عالمی برادری کو اس بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کے لئے منعقد کی گئی ،انہوں نے کہاہم نے گزشتہ ماہ کی کونسل کی صدارت (فرانس) اور اس ماہ کی صدارت (یونان) کے ساتھ اس معاملہ پر بات چیت کی ہےہم صورت حال کا بہت قریبی جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ جب ہم مناسب سمجھیں سلامتی کونسل کااجلاس طلب کریں ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات