
ایس ایم ایزملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ، برآمدات کے فروغ کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہیں ،ہارون اختر خان
ہفتہ 3 مئی 2025 16:23
(جاری ہے)
ہارون اختر خان نے کہا کہ سمیڈا خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن میں سبسڈائزڈ قرضے، مائیکرو فنانسنگ اور جدید تکنیکی تربیت کی فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے ، موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے لیے ایک جامع انٹرپرینیورشپ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا جا چکا ہے جسے جلد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا، اس پالیسی کا نفاذ خواتین کی معاشی ترقی میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا، سمیڈا میں قائم ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ شعبہ ملک بھر میں کاروبار کرنے کی خواہشمند خواتین کو ہر ممکن رہنمائی اور سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے ملک بھر میں موجود صنعتی کلسٹرز کی نشاندہی کر کے ان کی مربوط ترقی کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان بھر میں لاکھوں کی تعداد میں گھروں کے اند ر چھوٹے چھوٹے کاروبا ر ہو رہے ہیں لیکن رسمی معیشت سے پوشیدہ اور نان ڈاکومنٹڈ ہونے کی وجہ سے نہ یہ خود ترقی کر رہے ہیں اور نہ ملکی ترقی میں مدد گار بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد غیر دستاویزی صنعتی یونٹس کو رسمی معیشت میں شامل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی متعارف کروائے گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے کئی ٹھوس اقدامات شامل کیے جائیں گے۔ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے جس کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں گی اور ماہرین کو بطور کنسلٹنٹس شامل کیا جائے گا تاکہ اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ ٹیوٹا اور نیوٹک کے اشتراک سے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام جاری ہیں جبکہ ہنر مند کارکنوں کے لیے نئے تربیتی منصوبے بھی زیر غور ہیں، وزارت صنعت و پیداوار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سمیڈا کے توسط سے نوجوانوں، خواتین اور غیر رسمی ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں ہم فنانسنگ ، تربیت کاری اور کاروبای فیزبلیٹیز تیار کرنے کے علاوہ فنانسنگ کی آسان فراہمی اور ٹیکسوںمیں رعائتیں دینے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کا عملی مظاہرہ آنے والے بجٹ میں نظر آئے گا۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ امریکا میں بلند ٹیرف کی وجہ سے مختلف ممالک میں متاثر ہونے والی صنعتیں پاکستان منتقل ہو سکتی ہیں جو ملک میں صنعتی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں گی۔کرپٹو کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہارون اختر خان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک بڑے عالمی کرپٹو ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے باقاعدہ ایک پالیسی لائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تکینکی اداروں کو وسعت دیکر نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے لیس کر نے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ پاکستان کی ہنر مند لیبر فور س میں اضافہ ہو اور ہمارا ایس ایم ای سیکٹر عالمی معیار کی مصنوعات برآمدی منڈیوں میں فراہم کر سکے۔
مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.