Live Updates

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

اتوار 4 مئی 2025 12:40

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت سے خبردار کردیا۔لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کروایا، اس دوران شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو انہیں فروری 2019 جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد الزام پاکستان پر لگادینا بھارت کی پرانی عادت ہے، عالمی طاقتیں، بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر بھارت سے جواب طلب کریں۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات