
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پرتیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، خاتون سمیت 2 افراد جاںبحق ، متعدد علاقے متاثر، آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد کچے گھر جل کر خاکستر ہوگئے
میاں محمد ندیم
پیر 5 مئی 2025
13:54

(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اورژالہ باری ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام آندھی کے پیش نظربل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں دوسری جانب سندھ میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹہ اور جامشورو میں آئندہ 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سانگھڑ،عمرکوٹ،مٹیاری،مٹھی،ٹھٹھہ،سکھر میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں،گھوٹگی،شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ،دادو ،میرپور خاص،نواب شاہ،خیرپور میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ژوب، موسی خیل، بارکھان،کوہلو،ڈیرہ بگٹی میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں. دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اسی دوران، نوشہروفیروز کے پڈعیدن شہر میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے ارشد ملک نامی شخص جاں بحق ہوگیا نوشہروفیروز کے گاﺅں بھائی خان ببر میں طوفان کے سبب آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد کچے گھر جل کر خاکستر ہو گئے آگ نے گھریلو سامان کو بھی تباہ کر دیا گاﺅں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا. سانگھڑ ضلع کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی دکانوں کے چھپرے اڑ گئے اور سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا شہریوں نے طوفان سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں پناہ لی محراب پور کے گاﺅں کوٹ بہادر میں طوفانی ہواں سے ایک گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 30سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی. پولیس کے مطابق، گاﺅں میں دیگر مالی نقصان کا بھی سامنا ہوا ہے حیدرآباد میں بھی تیز طوفان اور بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی حیسکو ترجمان نے بتایا کہ شدید آندھی اور مٹی کے طوفان کے سبب حیسکو ریجن کے 79 فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے اور کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آئیں شاہ پورچاکر میں بھی تیز ہوائیں اور مٹی کا طوفان زور و شور سے جاری رہا، جس کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.