
بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں، وزیراطلاعات
پیر 5 مئی 2025 17:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں نہ کوئی دہشت گردی کا کیمپ ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سرگرمی جس کا بھارت دعویٰ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 2019ء میں پلوامہ واقعے کے بعد بھی بالاکوٹ میں خیالی ٹریننگ کیمپوں کا ڈرامہ رچایا گیا تھا جس کا ہم نے زمینی حقائق اور شواہد کے ساتھ جواب دیا۔ اس مرتبہ بھی بھارت نے نقشے کی بنیاد پر جھوٹا پراپیگنڈا کیا لیکن ہم نے کھلے دل سے میڈیا کو موقع دیا کہ وہ خود آ کر دیکھے کہ یہ الزامات کس قدر بے بنیاد ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے اور آج بھی مغربی سرحد پر دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو امن کی خواہاں ہے تاہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع سے غافل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، کلبھوشن یادیو ایک زندہ مثال ہے جو پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے نہ صرف دہشت گردوں سے فوٹیج حاصل کی گئی بلکہ اسے نشر کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا حالانکہ یہ واقعہ دنیا کے سنگین ترین دہشت گردی کے واقعات میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھارتی چینلز پر ان کے انٹرویوز اور بیانات نشر ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ ان عناصر کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، اسے بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کی گئی حالانکہ ایف آئی آر واقعہ کے صرف دس منٹ بعد درج کی گئی اور انٹرنیشنل میڈیا بھی دکھا رہا ہے کہ پہلگام واقعہ کی جھوٹی وڈیوز چلائی گئیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی نو لاکھ قابض فوج بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں موجود ہے، کیا وہ محض کشمیری عوام پر مظالم ڈھانے کے لئی تعینات ہی پہلگام واقعہ درحقیقت بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس فالس فلیگ آپریشن کا الزام تھوپنے کی کوشش ناکام ہوئی کیونکہ پاکستان نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے جب حملہ کیا تھا تو ہم نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ان کا پائلٹ بھی گرفتار کیا، اگر بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دفاع اتنے بھرپور انداز میں کریں گے کہ بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پایا گیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھی بھارتی کردار سامنے آیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام علاقے پرامن ہیں اور وہاں نہ کوئی دہشت گردی کا کیمپ ہے نہ کوئی غیر معمولی سرگرمی۔ بھارت کا پراپیگنڈا صرف دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے جو اب مزید کامیاب نہیں ہو سکتی۔
مزید اہم خبریں
-
دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا
-
پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی
-
وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت
-
پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی، وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں
-
کسانوں سے سستے داموں گندم کی خریداری کے باوجود آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
-
اندازہ ہے کہ جنگ ایل اوسی تک محدود رہے گی، لیکن اگر جنگ شروع ہوئی تو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا
-
پہلگام دہشتگردی: انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی باعث تکلیف و پریشانی، گوتیرش
-
اے ایف ڈی کا ملک کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی پر مقدمہ
-
3 سالوں میں ملکی قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انشکاف
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 7 ہزار800 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت اور ریاست کے نظام پر بالادست سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے
-
لاہور کو کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.