اسرائیل پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ایران

پیر 5 مئی 2025 17:19

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ایران نے یمن میں حوثیوں کے اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی اور اسرائیلی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح جاری بیان میں الزامات کو بے بنیاد اور مظلوم یمنی قوم کی توہین قرار دیا۔ بیان میں ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر ایران کے موقف پر روشنی ڈالی گئی اور یمن پر امریکی فوجی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔