Live Updates

تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے‘ شاہ محمود قریشی

دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوں گی‘ وائس چیئرمین تحریک انصاف کا جیل سے بھارتی قیادت کے نام پیغام

پیر 5 مئی 2025 17:29

تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیادت کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نی 5اگست 2019 کو یکطرفہ کارروائیوں سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا غیر قانونی فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کر کے بھارت علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بین الاقوامی، شفاف، قابل بھروسہ اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے۔ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات