
شہید محمد اشرف خان صحرائی کی بے مثال قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی، کل جماعتی حریت کانفرنس
پیر 5 مئی 2025 18:53
(جاری ہے)
انہوں نے نہ صرف خود مصائب جھیلے بلکہ اپنے نور نظر جنید صحرائی سمیت اپنے خاندان کے کئی افراد کو کلمتہ اللہ اور وطن عزیز کی آزادی کی خاطر خندہ پیشانی سے قربان کیا۔
ایک باپ کے لیے اپنے جوان بیٹے کی قربانی ناقابل برداشت ہوتا ہے لیکن اشرف صحرائی نے اس عظیم قربانی کو بھی صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کیا، جو ان کے پختہ ایمان اور اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہید محمد اشرف خان صحرائی کی یہ بے مثال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی اور انہیں حریت کی تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا۔حریت رہنمائوں نے مزید کہا کہ اشرف صحرائی محض گفتار کے غازی نہیں تھے بلکہ وہ کردار کے بھی غازی تھے۔ ان کی پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے وقف رہی اور انہوں نے اپنے اصولی موقف پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ باطل قوتوں کے سامنے ان کا سر ہمیشہ بلند رہا اور انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی مسکرا کر برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں ان کی دی جانے والی قربانیاں ہمارے لیے ایک روشن مثال ہیں جس سے ہم ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے،ان کی فکر، ان کا فلسفہ اور ان کی قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔حریت رہنمائوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف صحرائی سمیت تمام شہدا کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ہم عہد کرتے ہیں کہ بھارت سے مکمل آزادی تک حق خودارادیت کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے،کشمیری عوام اپنی منزل کے حصول تک اپنی پرامن اور مبنی برحق جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں ہوا اور وہ اپنے شہدا کے خون کا قرض ضرور چکائیں گے۔حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،بلاجواز گرفتاریوں ،گھروں کی مسماری ، ماورائے عدالت قتل ،چادر اور چار دیواری کی پامالیوں اور ڈیموگرافی تبدیلیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا موثر اور عملی کردار ادا کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے،خاموشی اختیار کرنا ظالم کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.