خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا

بھارت ریاستی دہشتگردی ک بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے، شازیہ مری

پیر 5 مئی 2025 23:09

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا ۔اپنے بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی ک بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرک ‘‘کھسیانی بلی کھمبا نوچے’’ کی مثال پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہ گی، مودی ن سوشل میڈیا کو بھی بی ج پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبان کا آلہ سمجھ لیا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بھارت ک عوام سچ جاننا چاہت ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس نے بہایا، انہوںنے کہاکہ ہر شواہد اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں اس واقعہ میں مودی ملوث ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ گجرات ک بعد پہلگام واقع پر بھی بھارت کی باشعور عوام مودی کا محاسبہ کریگی۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں مودی اور اس کے حواری ملوث ہیں، وہ دن دور نہیں جب مودی اپنے انجام کو ہوگا اور اس کے خلاف مقدمات عالمی جرائم کو عدالت میں چلیں گے۔