Live Updates

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 6 مئی 2025 14:57

پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پنجاب حکومت کا ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی، اس دوران صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی منظوری اور 1100 ای ٹیکسیز کے پائلٹ پروجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلیے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے اور جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے پیٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا، اجلاس میں ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی، نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا، مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے، سی ای او ریلوے پہ مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا، مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئیندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات