Live Updates

ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے‘احسن اقبال

منگل 6 مئی 2025 19:03

ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جیمنیزیم میں نارووال پیس ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ 6مئی 2018ء جو میرے ساتھ ہوا یہ تقریب اس کا جواب ہے اس نوجوان کے ذہن میں سیاسی و مذہبی جماعت نے اپنی سیاست کے لئے نفرت پیدا کی ۔

سوشل میڈیا ایسا ذریعہ ہے جس سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے ۔اس نوجوان نے سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر مجھ پر حملہ کیا ۔ 2018ء کا الیکشن میں مجھے اس بات کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے ثابت کرنا پڑا کہ ہم مسلمان ہیں ۔

(جاری ہے)

گولی جو لگی بہت بڑا پیغام چھوڑ گئی کہ کوئی بھی نوجوان اس نفرت کا شکار ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے اس سے بڑی دشمنی نہیں ہو سکتی کہ ہم اسلام کا نام لینے والوں کو قتل کریں۔

جو لوگ ناموس رسالت کے ٹھیکے دار بنتے ہیں وہ دوسرے مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہیں وہ دین کے ٹھیکے دار ہیں۔ ہمارے ہاں کچھ عناصر دین کے نام پر نفرت پیدا کرتے ہیں ۔آج پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں قیادت کو تسلسل کے ساتھ قائم رکھا نارووال سٹی آف نالج کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

پورے پاکستان میں حکومت تعلیم کے منصوبوں کو پھیلا رہی ہے ۔ہم نے پاکستان کے معاشرے کو زندہ معاشرہ بنانا ہے ۔جس پاکستانی کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ ہے ہم نے اس سے محبت کرنی ہے ۔پاکستان کی تشریح کرنے کا حق قائداعظم کے بعد مسلم لیگ ن کو ہے جو پاکستان کی جماعت ہے۔آج ہمارا ہمسایہ ملک ہندو نظریہ کے ساتھ جو اس نے نفرت پیدا کی ہے خود وہ ملک جل رہا ہے ۔

بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ کل کو مودی کو فلو ہو گیا تو اس کا الزام پاکستان پر نہ لگا دیں۔ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن ہو لوگ ترقی کرے ۔ہم نہیں چاہتے کہ جنگ وجدل کا مقابلہ ہو کیونکہ آگ سب کو جلا دیتی ہے ۔پاکستان امن کا داعی ہے اگر کسی نے بھول کر لی، اگر بھارت نے ایک پنچ مارا تو پاکستان دو پنچ مارے گا ۔بھارت نفرت کی آگ کو بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے ہماری مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات