
جماعت اسلامی کا حکومت سے بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
نواز شریف بھارت کیخلاف بات نہیں کرتے، بلاول امریکہ کے چکر لگا رہے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی میں امریکی آشیرباد کے حصول کیلئے مقابلہ جاری ہے، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
منگل 6 مئی 2025
19:14

(جاری ہے)
انہوں نے چھوٹے کسان کو ریلیف دینے اور بجٹ میں ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے گرد خوشامدی کلچر کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قومی یکجہتی کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔ انہوں نے کہا بلوچستان کی محرومیوں کو دور کیا جائے، لاپتہ افراد کے مسئلہ پر کمیشن بنا کر تفصیلات سامنے لائی جائیں، بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے اور اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے پی میں قیام امن کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت چھوٹے کسانوں کو ریلیف دے، انہیں قرضہ دینے کی بجائے زرعی مداخل کی قیمتیں کم کی جائیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، بجلی کی قیمتوں کو لاگت کے مطابق کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا قوم کو ریلیف ملے گا تو دشمن کا زیادہ اعتماد سے مقابلہ کرے گی۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجدناموس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرکے کشمیریوں پر مزید ظلم اور پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت ہندوتوا نواز مودی سرکار کو پوری دنیا میں ایکسپوز کرنے کے لیے جارہانہ حکمت عملی اپنائے، چین سمیت تمام دوست ممالک کو اعتماد میں لیا جائے، اقوام متحدہ میں معذرت خواہانہ لہجہ اختیار کرنے اور امریکہ سے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں، پوری قوم اور فوج وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے، ہر پاکستانی کو مجاہد بننا چاہیے، جہاد ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، این سی سی پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ایکس پر پابندی اٹھائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ غزہ کے محاصرہ سے قحط سالی کا آغاز ہوگیا ہے، صہیونی افواج نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرکے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کیں، اہل فلسطین پر ایک طرف بارود کی بارش کی جارہی ہے دوسری جانب اسرائیل کی جابر، ظالم اور قابض ریاست خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے اور اس پر پوری دنیا خاموش ہے، امریکہ اسرائیل کی مکمل سرپرستی کررہا ہے، اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت پر اسے بھی عالمی عدالت میں گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہا سوائے چند اسلامی ممالک کے باقی سب غزہ میں جاری نسل کشی کا تماشا دیکھ رہے ہیں، او آئی سی بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی، باربار مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کومزید آگے بڑھانا ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
جماعت اسلامی کا حکومت سے بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
-
غزہ کے لیے نیا اسرائیلی منصوبہ ’ناقابل قبول‘، فرانس
-
گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لے گئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کا باضابطہ افتتاح
-
ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے‘احسن اقبال
-
پنجاب کے 17ہزار سرکاری سکول آﺅٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں. چوہدری منظور
-
انڈین ججوں سے کیا بات ہوئی نہیں بتاﺅں گا. چیف جسٹس پاکستان
-
اگلے 100 دن میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یو ایس چیمبر آف کامرس اور یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
-
’جو کرنا ہے کر دیں‘ دوران سماعت ملزم ارمغان کی ڈھٹائی پر جج اور وکیل بھی حیران رہ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.