Live Updates

گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لے گئی

دو وکلاء اور دو بہنوں کی ملاقات کا بتایا گیا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ ملاقات ہوگی کہ نہیں؛ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 6 مئی 2025 17:38

گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) راولپنڈی میں گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس سابق وزیراعظم عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کو پولیس ملاقات کے نام پر اڈیالہ جیل کے اندر لے گئی ہے جب کہ علیمہ خان کو ملاقات کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی اور مجھے جیل میں جانے کی اجازت نہ مل سکی، صرف دو وکلاء اور دو بہنوں کی ملاقات کا بتایا گیا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ ملاقات ہوگی کہ نہیں۔

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ وکیل کی اپنے کلائنٹ سے ملاقات ضروری ہوتی ہے لیکن میری دو ہفتے سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، چیف جسٹس سے میری اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیں میری ملاقات کروائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکم نامہ کے باجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا، اگر انہوں نے یہ پیغام دینا ہے تو گرفتار کریں، انہیں ہماری بات سننی پڑے گی، شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرنی ہے میں دیکھتا ہوں کہ شہباز شریف کس طرح تقریر کرتا ہے، آج جو انھوں نے کیا ہے میں اسے تقریر نہیں کرنے دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنماء اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود چالیس دن سے عمران خان سے ان کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جارہا، پرامن احتجاج کریں تو پولیس بدمعاشی ہر اتر آتی ہے، پولیس کو ہر قسم کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، اب بھی عمران خان کی بہنوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔            
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات