Live Updates

بھارتی پراکسی کالعدم بی ایل اے کا مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ

بی ایل اے کی دہشتگردی سے سکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے، گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مئی 2025 20:37

بھارتی پراکسی کالعدم بی ایل اے کا مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) بھارت کی پراکسی کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا، بھارتی پراکسی بی ایل اے کی دہشتگردی سے سکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

بھارت کی آلہ کار کالعدم دہشتگردتنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو دیسی ساختہ بم دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں صوبیدار عمر فاروق عمر 42 سال، رہائشی کراچی، نائیک آصف خان عمر 28 سال، رہائشی ضلع کرک، نائیک مشکور علی عمر 28 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی، سپاہی طارق نواز عمر 26 سال، رہائشی ضلع لکی مروت، سپاہی واجد احمد فیض 28 سال رہائشی ضلع لکی مروت ، سپاہی محمد عاصم، عمر 22 سال، رہائشی ضلع کرک اور سپاہی محمد کاشف خان عمر 28 سال، ضلع کوہاٹ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات