ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیرعلی ابڑو ریٹائرڈ ہو گئے

دفترکے ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام ، سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت پولیس افسران کی شرکت

منگل 6 مئی 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیرعلیٰ ابڑو نے اپنی طویل سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ،ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر دفترکے ساتھیوں اوردیگر دوستوں نے مل کر ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں سیاسی وسماجی حلقوں سمیت پولیس افسران اورہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔مسجد ریلوے حبیب پولیس لائن کے مہتمم حاجی عابدعلی نے تلاوت کلام پاک کی۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیراعلی ابڑو نے اپنا دور ایک اچھے اخلاق کے مالک افسر کے طور پر گزارا، وہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ انداز میں پیش آئے ، کھلی دل کے مالک ہنس مکھ انسان ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے افسربہت کم ہی پائے جاتے ہیں جو اپنے پیشے کے ساتھ مخلص اور ماتحتوں کے ساتھ دوستانہ انداز میں اپنی سروس گزاریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیراعلی ابڑو ہمیں بھیگی آنکھوں سے الوداع کرکے چھوڑکے جا رہے ہیں، مگر ہم ان سے دوستانہ التجا کرتے ہیں کہ وہ جہاںبھی رہیں ہم سے اپنا رابطہ رکھیں ، ہماری دعا کہ وہ باقی ماندہ اپنی زندگی صحت مند انداز میں گزاریں اور دوستوں کے ساتھ ہمیشہ پہلے والا تعلق قائم ودائم رکھیں۔

مقررین نے ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیراعلی ابڑو کو پھولوں کے ہار،سندھی اجرک، ہاراور دیگر مختلف قسم کے تحفوں سے نوازا ۔اس موقع پر تمام افسران اور اسٹاف کے ہمراہ ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیراعلی ابڑو کے او پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بھیگی آنکھوں سے فرداً فرداً تمام اسٹاف اور افسران نے انہیں الوداع کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی پاکستان ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن وزیراعلی ابڑو نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے کوئٹہ کے دوستوں نے بڑا پیارو محبت دیا، کوئٹہ میرا اپنا گھر ہے ، میں نے ہمیشہ ایماندارانہ اور اصولوں پر مبنی ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیئے ، کوشش رہی کہ دوران سروس کسی کی دل آزاری نہ ہو، اپنے دور میں جتنا ہو سکتا تھا خلوص دل سے کام کیا ، تاہم پھر بھی کوئی غلطی سرزد ہوئی ہو تو اس کی معافی چاہتا ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ میری کوشش رہی کہ کوئی ٹرین بھی بند نہ ہو ، کوئٹہ ٹرین سروس کو سیکورٹی کے حوالے سے جتنا ہو سکتا ہے، ہم نے سیکورٹی فراہم کی اور انہیں بند اور خلل ڈالنے نہیں دیاگیا۔ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے میں بھی بھرپور کوشش کی۔ میری کوشش رہی کہ یہاں پانچ ہزارملازمین ریلوے وپولیس نفری کا روزگار متاثر ہونے نہیں دیاجائے۔ دوران سروس ٹرین کی آمدورفت کے موقع پر آخری بندے تک کھڑا رہتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ٹرین واقعات پیش ہوئے میں نے موقع پر جا کر معائنہ کیا اور جتنا ہو سکامدد کی۔ تقریب میں ایس پی شاہد نواز ،ایس پی نور محمد ،ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن عمران حیات ، ریٹائرڈی ایس پی سکندرخان ، ریٹائرڈ ایس پی محمد قاسم سیلاچی ،سیاسی ،سماجی وقبائلی رہنما حاجی علی مردان جاموٹ، ڈی این مجیب الرحمن کوئٹہ، ایس پی ریٹائرواحد بٴْخش، سردار ذوالفقار خان ابڑو ، صحافی محمودخان ابڑو، کامریڈ محمد عرس ابڑو شہداد کوٹ،ثناء اللہ ابڑو ، حاجی خان ابڑو، خان محمد ابڑو، جعفرخان ابڑو،ڈرائیور اعجاز ،انچارج اسپیشل برانچ کوئٹہ ڈویژن وقاص احمد،سرکل انسپکٹر سبی رانا محمد اشرف،ایس ایچ او مچھ رانا محمد توحید، ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ ضیاء الرحمن کاکڑ، ایس ایچ اودالبندین محمد اکبر جمالی ، نے شرکت کی ۔

آخرمیںدور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں اور اسٹاف کے لئے پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔