Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا الجزائر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی اور پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے آگاہ کیا

منگل 6 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف سے منگل کو ٹیلی فونک گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی اور پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے آگاہ کیا جس میں سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھا جانا بھی شامل ہے۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے تحمل کی اہمیت اور دونوں طرف سے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے الجزائر کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے معیشت، تجارت اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات