Live Updates

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اپنے ٹیم کے ہمراہ رات بھر وزارت خارجہ میں متحرک رہے، ترجمان دفتر خارجہ ،نائب وزیر اعظم کی بھارتی بزدلانہ حملوں میں 8 افراد کے شہید اور 35 زخمیوں کی تصدیق

بدھ 7 مئی 2025 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اپنے ٹیم کے ہمراہ رات بھر وزارت خارجہ میں متحرک رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کی صبح جاری بیان میں کہا کہ محمد اسحاق ڈار صورتحال کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ضروری احکامات جاری کرتے رہے۔ نائب وزیر اعظم نے بھارتی بزدلانہ حملوں میں 8 افراد کے شہید اور 35 زخمیوں کی تصدیق کی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ سب سے زیادہ شہادتیں احمد پور شرقیہ میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم کی ہدایت پراقوام متحدہ میں ہاکستان کے مستقل مندوب نے بھارت کی جانب سے حملے کے بارے میں سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا، پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بتایا گیا کہ پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کیباقاعدہ جواب کا حق رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق میں بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات