Live Updates

بھارتی حملہ قابل مذمت،اس نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،چیئرمین پی ایم وائی پی رانا مشہود احمد خان

بدھ 7 مئی 2025 16:27

بھارتی حملہ قابل مذمت،اس نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا،  اسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،پاک فوج قوم کا فخر،ہم اپنی فضائی، زمینی اور بحری سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ، ہماری افواج نے دشمن کو سبق سکھا دیا ،اسے اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے، تمام شہری وطن کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ بھارت کو اندازہ ہو گیا ہے کہ پاکستان آسان ہدف نہیں، پاک فوج قوم کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت نے جارحیت کا آغاز کر کے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پوری قوم پاک فوج کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔\932
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات