یوسف رضا گیلانی کی ضلع کچھی کے علاقے مچ حملے کی شدید مذمت

دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، چیئر مین سینٹ

بدھ 7 مئی 2025 18:27

یوسف رضا گیلانی کی ضلع کچھی کے علاقے مچ حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع کچھی کے علاقے مچ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے مچ حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش اور ان کی مغفرت، بلندی درجات کی دعا ء کی ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،بھارتی آلہ کار تنظیمیں پاکستان میں بدامنی کی سازشوں میں ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ افواجِ پاکستان اور ریاستی ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔