Live Updates

گورنرسندھ کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ، فضائی اور نیوی فورسز کے سربراہان کو خراج تحسین

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے پانچ جہاز ، ایک ڈرون مار گرائے جانے پر جوانوں کو شاباش دی۔پوری قوم اپنی مسلح افواج بری ، بحری اور فضائیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کامران خان ٹیسوری

بدھ 7 مئی 2025 21:11

گورنرسندھ کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرانے پر جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بری، بحری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی سنگین غلطی کی تو اسے ایک بار پھر سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری پاک فوج، سپہ سالار جنرل سید حافظ منیر کی قیادت میں ایک انتہائی طاقتور قوت بن چکی ہے، جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بارہا واضح کیا گیا کہ بھارت پر ہونے والے واقعے میں پاکستان ملوث نہیں۔

گورنر سندھ نے بھارتی حملے میں شہید کی جانے والی دو پاکستانی مساجد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارت میں موجود مسلمانوں کو سوچنا ہوگا کہ مودی حکومت مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دیے گئے بھرپور جواب کو بھارت ہمیشہنیادنرکھے گا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات