Live Updates

د*اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر‘پاکستان کیلئے ہمیشہ دعاگو ہوں، کم داؤد

بدھ 7 مئی 2025 19:30

nسیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہی.انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے مرید کے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات