Live Updates

محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کا تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کل سکول کھولنے کا اعلان

کل جمعرات کو صوبے بھر میں سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فیک تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 مئی 2025 20:17

محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کا تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کل سکول کھولنے ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مئی 2025ء ) محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں کل سکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے کل سکول کھلنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کل سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس سے قبل چھٹیوں میں اضافے کا آج ایک فیک نوٹیفکیشن بھی گردش کرتا رہا۔

جس کو وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے فیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فیک ہے۔ پنجاب میں سکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت کے شرمناک اور بزدلانہ حملوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے اور تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج اپنے پیغام میں بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوبھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات