بھارتی جارحیت اور حملوں سے بھارتی جنگی مہم کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے،سرائی نیازحسین خاصخیلی

بھارت کے ان حملوں کا منہ طور جواب پاک فوج ہر سطح پر دے رہی ہے اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،صدر ق لیگ سندھ

بدھ 7 مئی 2025 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور حملوں سے بھارتی جنگی مہم کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے بھارت کے ان حملوں کا منہ طور جواب پاک فوج ہر سطح پر دے رہی ہے اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے زیر اہتمام بھارتی حملوں کے خلاف افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی و حمایت میں "دفاع پاکستان ریلی" سے کراچی پریسں کلب پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال بھارتی حملوں۔ جارحیت و رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔ دفاع پاکستان ریلی میں مسلم لیگ کے سینئر رہنماوں نعمت خلجی،محمد صادق شیخ، سید سفیر الحسن، سید مشرف علی، رمیز منظور روفی،مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان،عابد خان،فرید قریشی،ریحانہ رسول،بسمہ ہوتی،امیرین،نادیہ سلیم دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکا پاکستان زندہ باد،پاک فوج ہر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔