۱بھارت کا پاکستان پر حملہ کے خلاف جمیعت علماء اسلام لوئر دیر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 مئی 2025 21:15

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)بھارت کا پاکستان پر حملہ کے خلاف جمیعت علماء اسلام لوئر دیر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا شرکاء نے پاک فوج کے حق میں جبکہ مودی کے خلاف نعرے لگا ئے اور پاک فو ج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر جمیعت علما ء اسلام کے ضلعی امیر سراج الدین ، جنرل سیکرٹری مولانا خزیفہ ،سابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈوکیٹ ، سابق امید وار صوبائی اسمبلی مولانا محمد نبی شاہ ، اور مولانا عطاوالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا اور بے گناہ لوگوں کو شہید کر دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ عوام متحد اور پاک فوج اوریاستی ادا روں کے شانہ بشانہ ہیں سیاسی اختلافات اپنی جگہ ضرور ہونگے لیکن یہ وقت سیاست کا نہیں سیاسی جما عتوں نے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کی سالمیت کے خاطر ایک پیج پر ہیں انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور اور پوری طاقت سے جواب دیا جس پر پاک فوج کو خراج تحسین اور شاباش دیتے ہوئے ملک کی بقااور سلامتی کے لئے ہر قسم قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔