Live Updates

غ*پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، خدائے دوست کاکڑ

بدھ 7 مئی 2025 21:15

۳کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین خدائے دوست خان کاکڑ نے کہا ہے کہ افواج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے کئی طیارے ،ڈرون اور 12 چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچایا اور سینکڑوں فوجیوں کو زندہ پکڑ کر ایک مثال قائم کی ہے جس کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پردیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پشتون بلوچ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں کہ جنگ بند نہ کریں 77 سالوں سے ہم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اب وقت آ پہنچا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے شدت سے بھارت پر حملے کرکے کشمیر کو واگزار کرایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر اپنے پرانے انداز کو دھراتے ہوئے رات کے اندھیرے میں وطن عزیز پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرکے پاکستانی غیور قوم اور افواج پاکستان کی غیرت کو چیلنج کیا اور اپنے ناپاک عزائم کو ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ۔معصوم بچوں ،شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا پھر گیدڑوں کی طرح بھاگ گیااس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بزدل عیار قوم ہندوئوں اور مودی جیسے گائے کا پیشاب پینے والوں میں اتنی جرات نہیں کہ مادر وطن اور مجادوں کی سرزمین پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کرسکے۔ جس طرح پاک افواج نے بہادری جذبہ سے دندان شکن جواب دیا یہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ پاکستان کے جواب دینے پر مودی اور بھارت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات