استور ،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن جی بی

جمعرات 8 مئی 2025 15:31

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر حاجی اورنگزیب نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے مودی سرکار کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی جانے والی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پوری قوم اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے,سبز ہلالی پرچم کیلئے ہمارے سینے حاضر ہیں۔

ہم ماضی کی طرح بھارت کو ایسی عبرت ناک شکست دینگے وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ہم اپنے جانبازوں کے ساتھ شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ہم جان دینگے لیکن وطن عزیز پر آنچ آنے نہیں دینگے۔ دشمن جان لے ہم ایک ہیں۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے پشت پر کھڑا ہیں۔بھارت گزشتہ کئی دنوں سے پہلگام جیسے پری پلان منصوبے کو جواز بنا کر دنیا کے سامنے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرتا رہا لیکن پاکستان نے ہر بار اس کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب کے بار ہندوستان نےتمام حدوں کو پار کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کسی صورت مرعوب ہونے والے نہیں ہے۔اور نہ اس قسم کے حملوں سے ہمارے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔بھارت اپنے ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔

لیکن پاکستان اب مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔بھارت کو خبردار کرتے ہے ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔بھارت کو بخوبی اس بات کا علم ہے کس طرح ہمارے آباواجداد نے ڈوگرہ راج اور ہندوؤں کو یہاں سے بھگایا ہے۔اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی لیا تو ہر مسلمان اپنی فوج کے ساتھ ایک سپاہی کا کردار ادا کرے گا اور ماضی میں کئے گئے ایک ایک حملے کا بھی حساب لیاجائے گا۔

آج مضبوط فوج کی بیناد پہ الحمدللہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی دشمن کو جسارت نہیں ہوگی۔عوام الناس اتحاد واتفاق قائم رکھے اور ملک پاکستان کی دفاع کیلئے خود کو ہر دم تیار رکھے,سازشی عناصر سے اپنے آپ کو اور مملکت پاکستان کو بچانے میں کردار ادا کریں۔پاکستان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے مملکت پاکستان اور ملک کے سرحدوں کی حفاظت کو ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔\378