پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستانی سکھ کمیونٹی

وقت آنے پر اپنی افواج کیساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، مودی کو پیغام

جمعرات 8 مئی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی سکھ کمیونٹی نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ شہریوں نے کہا ہے کہ میں مودی سرکار کو پیغام دیناچاہتے ہیں کہ ہماری عوام مسلح افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وقت آنے پر ہم اپنی افواج کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے گانا گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ گرونانک کی پاک دھرتی سے ہمیں بہت پیار ہے۔