
بھارت کو اندازہ نہیں اسے کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے، شرجیل میمن
پاکستان اپنے جواب کا وقت اور مقام خود طے کرے گا اور یہ ردعمل قوم کی امنگوں کے مطابق ہوگا، وزیر اطلاعات سندھ
جمعرات 8 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائیوں میں پاکستان نے دشمن کے اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 40 سے 50 بھارتی فوجی مارے گئے، بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی تاریخ رکھتا ہے، حتی کہ اس نے اپنے تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو ویر چکر سے نواز دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی رات کشیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے تین اقسام کے اہداف کو نشانہ بنایا، سب سے پہلے بھارت میں سکھ کمیونٹی اور ان کے مذہبی مقامات پر حملے کیے تاکہ ایک طرف سکھوں کو ڈرایا جائے، دوسری طرف ان حملوں کو پاکستان سے منسوب کرکے نفرت پھیلائی جائے اور تیسری جانب ان حملوں کے ملبے کو پاکستانی طیارے قرار دے کر دنیا کے سامنے فتح کا تاثر دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دوسرا ہدف پاکستان کی دفاعی تنصیبات تھیں تاکہ ہماری دفاعی اور حملہ آور صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے، تیسرا ہدف شہری آبادی تھی تاکہ پاکستانی عوام میں خوف اور مایوسی پیدا ہو۔ تاہم پاکستان نے ایک بار پھر شاندار دفاعی حکمتِ عملی کے تحت مثر جواب دیا اور اب تک ملک بھر میں اسرائیلی ساختہ 25 ہاروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اڑانا آسان ہے لیکن انہیں مار گرانا ایک غیر معمولی صلاحیت ہے جو ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے اور ان کی چیک پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مودی حکومت نے کرپشن کے ذریعے طیارے خریدے، جس کا اعتراف خود بھارت کی اپوزیشن جماعتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کرنے میں دو ہفتے لگائے، مگر پاکستان اپنے جواب کا وقت اور مقام خود طے کرے گا، اور یہ ردعمل قوم کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ ہماری مائیں، بہنیں، بزرگ اور نوجوان سب یک زبان ہیں کہ بھارت کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے اور وہ ایک مجرمانہ و انتہا پسند سوچ کا حامل ہے۔شرجیل انعام میمن نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں پر جاری مظالم کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ بھارت کو ابھی اندازہ نہیں کہ اسے کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔ بھارتی حملوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کو شہید کیا گیا، اور ان شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پوری صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.