Live Updates

معصوم شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔خواجہ عمران نذیر

جمعرات 8 مئی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اسرائیل مارکہ انڈین ڈروں گرانے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی مسلم دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے، اس کو جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے، معصوم شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، شہری آبادی پر ڈروں حملے مودی کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، امن ہماری کمزوری نہیں، ہمارا جواب بھارت زندگی بھر یاد رکھے گا، افواج پاکستان نے اب تک 25اسرائیلی ساخت کے ڈرون مار گرائے۔ پاک فوج کا ہر جوان چلتا پھرتا پاکستان ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات