ضلع سانبہ میں بھارتی فوج نے 7کشمیریوں کو شہید کر دیا

جمعہ 9 مئی 2025 14:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سانبہ میں 7 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے ضلع کے علاقے آر ایس ایس کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے سرنال میں جمعہ کو ایک لاپتہ نوجوان عادل گلزار کی نعش ایک مسجد میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔عادل6مئی سے لاپتہ تھا۔