Live Updates

سنجاوی میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نے پاک افواج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی

جمعہ 9 مئی 2025 15:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) زیارت کی تحصیل سنجاوی میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نےپاک افواج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی ۔ ریلی کی قیادت چیئرمین سنجاوی حاجی خان محمد دومڑ نے کی جس میں مقامی قبائل کے معتبرین، سول سوسائٹی کے افراد اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی میں شرکا نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بھارت مخالف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب میں واضح پیغام دیا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہر فرد بھارت کے ناپاک عزائم اور دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہے۔ مقررین نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی سلامتی کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات