Live Updates

باغ کے علاقے میں بھارتی فوج کی سول آبادی گولہ باری،22سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید

اسامہ عشرت کی دس دن قبل شادی ہوئی اور وہ بھارت کی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں جمعہ کی صبح شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے

جمعہ 9 مئی 2025 15:50

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری نوجوان اسامہ عشرت جام شہادت نوش فرماگئے آبائی گائووں سپرد خاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی الصبح مکار بھارت کی بزدلانہ بوکھلاہٹ کا نتیجہ کے بھارتی فوج نے باغ کے علاقے میں سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے 22 سالہ اسامہ عشرت شہید ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ شہید کی دو چھوٹی بہنیں شدید زخمی ہوئیں اسامہ عشرت کی دس دن قبل شادی ہوئی اور جمعہ صبح شہادت کے رتبے پر فائر ہوگئے شہید اسامہ عشرت کی ضلعی ہیڈکوارٹر میں نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں فوجی سول اعلی حکام وزرا حکومت سیاسی سماجی مذہبی صحافتی نمائندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا بعدازاں شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا یاد رہے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پونچھ ڈویژن کے تمام سرحدی علاقوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ جاری رہی اس کے جواب میں پاک فوج نے اپریشن اللہ اکبر کے نام سے شروع کی گئی جوابی کاروائی میں پیر کنٹھی چیک پوسٹ تباہ کر کے وہاں قبضہ کر لیا کئی بھارتی فوجی واصل جہنم کئے اس کے علاوہ متعدد محاذ پر پاکستان کے شدید حملے کی وجہ سے بھارتی فوج کو پسپائی ہوئی اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ بھی کچھ نہ کر سکا بھارتی فوج کو گزشتہ رات پاک فوج کی طرف سے سخت جھٹکا لگا تابڑ توڑ حملے نے بھارتی فوج کی کمر توڑ کے رکھ دی دریں اثنا پونچھ ڈویژن اور ضلعی کوٹلی کے اکثر سرحدی علاقوں پر بھارت کی بربریت کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رہا بھارت کی احمقانہ جنجگویانہ طریقہ کار پر آزاد کشمیر کے عوام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون اور پشت پر کھڑا رہنے کا عندیہ دیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے باغ کے عوام نے بالخصوص پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا انھوں نے کہا بزدل بھارت پسپا ہو چکا اس نے فرانس اسرائیل کے ہتھیار استعمال کئے لیکن پاک فوج نے ہر موقع پر منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی نماز جمعہ کے بعد باغ ریڑہ بیر پانی نعمان پورہ ہاڑی گہل ارجہ دھیرکوٹ رنگلہ بیس بگلہ ملوٹ و دیگر مقامات پر پاک فوج کے حق میں اور مودی کی بزدلانہ حرکت کے خلاف نعرہ بازی اور ریلیاں نکالی گئیں پاکستان آرمی کے چیف جنرل عاصم منیر کے دلیرانہ اقدامات کو خوب سراہا -

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات