
سپریم کورٹ، نواب اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج
جمعہ 9 مئی 2025 16:26

(جاری ہے)
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس تو معاملہ بالکل مختلف ہے، آپ کی درخواست ہی ناقابل سماعت قرار دے دی گئی تھی، درخواست میں لگائے گئے بیان حلفی کے مصدقہ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد ہوئی۔
وکیل وسیم سجاد نے موقف اپنایا کہ ہم نے بیان حلفی اوتھ کمشنر کی تصدیق کا لگایا ہوا تھا۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ اوتھ کمشنر نے بیان حلفی کو ضابطے کے مطابق تصدیقی مہر نہیں لگائی، گواہوں کے بیانات بھی درست طور پر نہیں لگائے گئے تھے، سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ اگر تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہوں تو الیکشن ٹربیونل میں ایسی درخواست ناقابل قبول ہوتی ہے، سوال ہے کہ کیا اوتھ کمشنر کی درخواست درست ہے کہ نہیں۔ وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ بیان حلفی خود ایک تصدیق ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ شناخت کیسے ہوتی ہے، شناخت شناختی کارڈ کے ذریعے ہوتی ہے، آپ نے بیان حلفی درست نہیں دیا، طے شدہ اصولوں کے تحت بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وکیل نے تصدیق کی تھی جس پر جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ وکیل کیسے جانتا تھا اور وکیل کیسے تصدیق کرسکتا ہے؟ وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ آپ تکنیکی بنیادوں پر کیوں جارہے ہیں؟ میرا کیس بہت سادہ ہے، میں نے صرف ری کائونٹنگ کا کہا ہے، ری کائونٹنگ میں حرج کیا ہے؟ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دے دی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، سردار نور احمد بنگلزئی نے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بناکر دوبارہ گنتی کی استدعا کررکھی تھی۔مزید اہم خبریں
-
کیا پاک افغان سرحد پر جنگ بندی پائیدار ہ سکتی ہے؟
-
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے قاہرہ میں ملاقات،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
امارات میں ورک پرمٹ درخواستیں پراسیس کرنے کیلئے اے آئی سسٹم متعارف
-
افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر فائربندی برقرار، اسپن بولدک میں حالات معمول پر آنے لگے
-
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
زیرگردش لسٹ فیک ہے‘ عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ فائنل ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
شامی صدر کا دورہ ماسکو، پوٹن سے کیا بات چیت ہوئی؟
-
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
-
صدرِآصف علی زرداری کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کا مؤقف آگیا
-
پولیو مہم کے ابتدائی تین دنوں میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.