Live Updates

اس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے میں محاذ پر ہے،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 9 مئی 2025 22:17

اس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے میں محاذ پر ہے،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلے میں محاذ پر ہے ،بھارت نے مساجد ، مدارس اور سویلین علاقوں پر راکٹ داغے ہمارے بھائی بہنیں شہید ہوئیں پاکستان کی فوج نے جس بہادری کے ساتھ اور حکمت عملی کے ساتھ دفاع کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کروں گاجے یو آئی ف نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہی11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا ، 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا انہوں نے کہا کہ آج اگر پاکستان کے دفاع میں صف اول پر پہلے مورچے میں کوئی لڑ رہا ہے تو وہ دینی مدرسے کا نوجوان ہے،ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہئے یہ جنگ ہے، جنگ میں پھول نہیں بکھیرے جاتے، آگ برستی ہے ہماری اس وقت تک کوئی سفارتی مشن باہر نہیں ہے صرف ٹیلی فون پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کی اس وقت تک سفارتی کوششیں کیا ہیں سفارتی سرگرمیوں کے بارے میں مطمئن نہیں ہوں فلسطین میں اسرائیل جارحیت کر رہا ہے غزہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ،کیا اسرائیلی اسلحہ آج بھارت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر رہا یہ وقت ہے کہ ہم دفاعی اداروں کی پشت پر کھڑے ہوں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات