افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے جواب دیا،امجد فاروق امجد

پاک فوج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہی:صدرپاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کا تقریب سے خطاب

جمعہ 9 مئی 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر،افواج پاکستان لورز کونسل کے بانی چیئرمین اور سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ شور کوٹ کینٹ امجد فاروق امجدنے بھارتی جنگی جنون کے سبب پاک بھارت کشیدہ حالات کے دوران ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے سلوگن سے آرستہ افواج پاکستان کی بروقت اور جراتمندانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جس بہادری اور مہارت سے جواب دیا گیا وہ عسکری تاریخ میں ایک مثال ہے ،رافیل طیارے، اسرائیلی ساختہ ڈرون اور ایل او سی پر پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بزدل دشمن بھارت بڑے پیمانے پر عسکری نقصان اٹھا چکا ہے،پاکستان امن کا خواہاں ضرورہے مگر اپنی سر زمین، خود مختاری اور سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گا ،اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو جذبہ ایمانی سے لیس افواج پاکستان بزدل دشمن بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امجد اینڈ سنز نٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میںحملہ کرنیوالے بزدل دشمن بھارت کو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیکر سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کیا،بھارت کے 5طیارے اور 29 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کرنے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے ،پاک فوج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے،پاکستان دین اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس کی فوج اسلام کی فوج ہے،برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طٴْرًّہِ امتیاز ہے۔

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدرامجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے،دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔