مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین،ان کے حل ہونے کا مقام میدان جنگ ہی ہے ،ْجاوداں فہیم

ہم بھارت کی بزدلانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ،ْمعصوم عورتوں،بچوں اور مردوں کی شہادتوں پر افسوس اور غم ہے،ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی

جمعہ 9 مئی 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے پاک بھارت کشیدگی میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین،ان کے حل ہونے کا مقام میدان جنگ ہی ہے،ہم بھارت کی بزدلانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،معصوم عورتوں،بچوں اور مردوں کی شہادتوں پر افسوس اور غم ہے،یہ شہادتیں پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہیں،پاکستانی فوج کی مہارت اورجذبے ہر یقین ہے،مردوں کی طرح پاکستانی خواتین بھی،بھارت کو سبق سکھانے کے لئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت اسرائیل کا گٹھ جوڑ خطے کی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے۔بزدل دشمن چھپ کر رات کی تاریکی میں وار کرتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام متحد ہیں۔ اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج جدید ہتھیاروں اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے اور پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔اس موقع پر عوام کو مایوسی پھیلانے والے عناصر سے ہشیار رہنا ہو گا جنہیں ملک وقوم سے کوئی دلچسپی نہیں اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔