
ملک کی سالمیت کے لیے ہم اداروں اور سیکورٹی کے فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،ثروت اعجاز قادری
ہندوستان کی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،بات اب آبی جارحیت سے بہت آگے آگئی ہے،بلال سلیم قادری
جمعہ 9 مئی 2025 20:40
(جاری ہے)
اب بھارت کھل کر پاکستان دشمنی پر اتر آیا ہے۔
کبھی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کرتا ہے تو کبھی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے ان تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے پاکستان میں میزائل حملے شروع کر دیے بھارتی میزائل حملے میں 35 سے 40 پاکستانی شہید ہوئے مگر بھارت یہ کرنے کے بعد بھول گیا تھا کہ پاکستان بھی اس کا جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔افواج پاکستان نے اپنے ملک و قوم کا دفاع کرتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپناتے کے ساتھ منٹوں میں بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فوج اپنی چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئی۔بھارت نے ذہنی طور پر شکست مانتے ہوئے اپنی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا دیے۔اب ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کے شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے ڈرون حملے کرشروع کیے مگر بھارت اس میں بھی ناکام ہو گیا۔بھارت نے تقریبا 24 حملے پاکستان پر کیے ڈرون حملے کی جو ٹیکنالوجی بھارت استعمال کر رہا ہے یہ اسرائیلی ساخت کی ہے۔اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور بھارت مل کر مسلمانوں کو اور مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارتی فوج جو اسلحہ استعمال کر رہی ہے وہ بھی اسرائیلی ساخت کا ہے۔اسرائیل اور بھارت دونوں مسلمانوں سے دل میں کینہ رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے شدید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔بھارت نے وہی اسٹائل اپنایا ہے جو اسرائیل نے غزہ میں اپنایا تھا۔پاکستانی حکومت اور پاکستانی پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشااللہ تعالی دشمن کبھی بھی اپنے ناک پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ہم بھارت کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اس نے جنگ شروع کر دی ہے اب بھارت اس جنگ کے انجام کے لیے تیاری شروع کر دے۔پاکستان سنی تحریک عالمی طاقتوں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت کے ان عزائم کے خلاف اس پر فوری ایکشن لیا جائے،بھارت نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی والے علاقوں میں میزائلوں سے حملہ کیا ہم اپنے ایک ایک پاکستانی کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔مودی اب موزی مرض بن گیا ہے اور موزی مرض کا علاج کرنا ہمیں بخوبی آتا ہے۔بھارت صرف فلموں اور ڈراموں میں پاکستان سے جنگ میں اپنی جیت دکھاتا ہے جبکہ حقیقت میں بھارت میں اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ وہ پاکستانی افواج کے سامنے کھڑا ہو سکے۔پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں سے دنیا واقف ہے۔بھارت کی جانب سے حملہ کیے جانے کے بعد ہم جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں اور بھارت کو ہم کسی بھی وقت بھرپور جواب دیں گے۔اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک بھارتی اس اقدام کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے،کوئی بات نہیں جب پاکستان اپنا دفاع کرے گا تو پھر انہیں مرچیں نہیں لگنی چاہیے۔پریس کانفرنس کے بعد بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور بھارتی جھنڈا بھی نظرآتش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.