مولانا فضل الرحمن کے اپیل پرلاہور میں بھی یوم دفاع پاکستان منایا گیا

جمعہ 9 مئی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا ،مساجد میں علما اورخطبا نےپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے جے یو آئی کے کارکن، دینی مدارس کے طلبا اور علما ضرورت پڑنے پر خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

لارنس روڈ پر جمعیت اہلحدیث کے مرکز کے باہر بھی قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا، علما نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور اس کے تکبر کو خاک میں ملانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، لاھور پریس کلب اور لاھور کی مختلف مساجد میں بھی اظہار یک جہتی معاہدے کیے گئے۔