
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے.ترجمان دفترخارجہ
میاں محمد ندیم
منگل 19 اگست 2025
14:10

(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی اور اس موقع پر چین کی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا تھا. دونوں رہنماو¿ں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا تھا جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون شامل تھے انہوں نے پاکستان اور چین کی ہر موسم کی تذویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا تھا. واضح رہے کہ گزشتہ روزچینی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی ‘چینی وزیر خارجہ پیر کے روز دوروزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت پہنچے وہ انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ سرحدی مذاکرات کے 24ویں دور میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے. بھارتی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی صرف اسی صورت میں پیدا سکتی ہے جب ان کی سرحد پر امن ہو جے شنکر نے کہا کہ سرحدی مسائل پر بات چیت بہت اہم ہے کیونکہ ہمارے تعلقات میں کسی بھی مثبت رفتار کی بنیاد سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و سکون کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے. انڈین وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ وہ 2020 میں ایک خونی سرحدی جھڑپ کے بعد سے مغربی ہمالیہ میں اپنی متنازع سرحد پر جمع اپنی فوجوں کو واپس بلا لیں خیال رہے کہ وانگ ژی کا یہ دورہ مودی کے چین کے سفر سے چند دن پہلے ہوا ہے یہ ان کا سات برس میں پہلا دورہ ہے جس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے واضح رہے کہ یہ ایک علاقائی سیاسی اور سکیورٹی گروپ جس کا روس بھی حصہ ہے دونوں بڑے ممالک میں تعلقات میں برف اس وقت پگھلنے لگی جب اکتوبر میں نئی دہلی اور بیجنگ کے سربراہان نے روس میں بات چیت کے بعد اپنی ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا.
مزید اہم خبریں
-
سینیٹ نے انسداد دہشت گری ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا
-
بھارت اور چین کی باہمی کشیدگی کم کرنے کی کوشش
-
ڈکی بھائی نے پیسہ کیسے کمایا؟ کہاں کہاں انویسٹ کیا؟ سنگین انکشافات سامنے آگئے
-
پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
-
حماس کا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجاویز پر اتفاق
-
صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں. زیلنسکی
-
زیلنسکی اور پوٹین کے درمیان ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 358 ہوگئی
-
9مئی مقدمات‘ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
-
اسلام آباد میں ایک مرد صحافی کے ہتک عزت کے دعوے پر 175 خواتین صحافیوں کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج
-
چھٹیاں کس قانون کے تحت بڑھائی گئیں؟ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ محکمہ تعلیم پنجاب پر برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.